سعودی داالحکومت ریاض میں یورپی فوڈ فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن 24 اور25 اکتوبر کو الکندی پلازہ میں منعقد ہو رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزیٹرز شام چار بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک مختلف یورپی پکوانوں اور ذائقوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
فیسٹول میں معروف شیفس ایسے منفرد پکوان تیار کرنے کا مظاہرہ کریں گے جو یورپی پکوانوں کے تنوع کو اجاگر کریں گے۔
فوڈ فیسٹول میں لائیو میوزک اور فیملی سرگرمیاں بھی ہوں گی جس میں بچوں کےلیے ایک مخصوص ایریا شامل ہے۔
سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرنود کا کہنا ہے ’یہ فیسٹول یورپی پکوانوں کو متعارف کرانے سے آگے بڑھ کر سعودی عوام کے ساتھ رابطے اور اقوام کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے‘۔
ڈپلومیٹک کوارٹر آفس کے قائم مقام سی ای او مازن باحمدان نے اسے ثقافتوں کا ایک اجتماع قرار دیا جو ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔