Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر خارجہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے

سعودی عرب کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو روس کے شہر قازان پہنچے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان برکس اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ برکس کے رکن ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے اپنے گروپ کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

شیئر: