Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایک ہفتے میں 53 لاکھ زائرین کا مسجد نبوی میں خیر مقدم

’5 لاکھ 75 ہزار زائرین نے سلام پیش کیا جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار نے روضہ میں نماز ادا کی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 53 لاکھ 75 ہزار زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 5 لاکھ 75 ہزار زائرین نے سلام پیش کیا ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار زائرین نے روضہ میں نماز ادا کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’1490 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار إفطار پیکٹ پیش کئے گئے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کی صفائی کے لیے 24 ہزار لیٹر سینیٹائزر استعمال کیا گیا جبکہ 7 لاکھ 54 ہزار زائرین کی رہنمائی کی گئی ہے‘۔

شیئر: