Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مصر میں دلہن رخصتی کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

دلہن رخصت ہو کر جیسے شوہر کے گھر میں داخل ہوئی سینے میں شدید درد ہوا (فوٹو: العربیہ)
مصر میں شادی کی تقریب غم میں میں تبدیل ہو گئی۔ دلہن شادی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
العربیہ نیوز کے مطابق المناک واقعہ مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں پیش آیا جب شادی کی تقریب کے بعد دلہن رخصت ہو کر جیسے شوہر کے گھر میں داخل ہوئی، اسے سینے میں شدید درد ہوا اور وہ کچھ بولے بغیر ہی بے جان ہو کر زمین پر گرگئی۔
دلہن کو اس حال میں دیکھ کر سب اس کی جانب متوجہ ہوئے اور فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں نے دلہن کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا اسے انتہائی شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

شیئر: