Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید روس کا سرکاری دورہ کریں گے

علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان پیر21 اکتوبر کو روس کے سرکاری دورہ کا آغاز کریں گے۔
وام کے مطابق دورے کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں بالخصوص معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں پر بات چیت ہو گی۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر ہورہی ہے، مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان 22 سے 24 اکتوبر تک روسی شہر قازان برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ برکس کے رکن کی حیثیت سے یہ متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

شیئر: