Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

سعودی کمیونیکیشن کمیشن کا انڈیا کے ساتھ ڈیجیٹل تعاون بڑھانے کا معاہدہ

ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی کے دوران دستخط کیے گئے۔ (فوٹو سی ایس ٹی ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عاجل ویب  کے مطابق تقریب میں انڈیا کے وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی  بھی موجود تھے۔
 مفاہمتی یادداشت پر نئی دہلی میں ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) کے  دوران دستخط کیے گئے۔
معاہدے کا مقصد ریگولیٹری اور ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے جس میں ریگولیٹری ٹیکنالوجی ریگ ٹیک ایپلی کیشنز، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل ریگولیشن اصولوں پر مشترکہ مطالعے جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس تعاون میں آئی سی ٹی کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ اور نالج  شامل ہے جس میں دونوں فریق ڈیجیٹل ریگولیشنز اکیڈمی (ڈی آر اے) کی طرف سے پیش کردہ تربیتی پروگراموں سے مستفید ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: