Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

اسرائیل کو پیرس کی دفاعی نمائش میں سٹال لگانے سے روک دیا گیا

اسرائیل کا وفد یورونوال ڈیفنس شو میں شرکت کرے گا لیکن نمائش کا حصہ نہیں بن سکے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اگلے ماہ ہونے والی دفاعی نمائش ’یورونوال ڈیفنس شو‘ میں حصہ لینے والے اسرائیلی وفد کو ہتھاروں کا سٹال لگانے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی حکومت اور اس دفاعی نمائش کے منتظمین نے بدھ کو اس فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
دفاعی نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ ’فرانسیسی حکومت نے یورونوال کو اسرائیلی وفد کی یورونوال 2024 میں شرکت اور اپنے دفاعی ساز و سامان کا کوئی نہ سٹال لگانے یا اس کی نمائش نہ کرنے سے متعلق اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔‘
یورونوال ڈیفنس شو 2024 آئندہ ماہ چار نومبر کو پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔

شیئر: