Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امدادی سامان کا دوسرا طیارہ ریاض سے بیروت روانہ

’امدادی سامان میں خشک راشن، ادویہ، طبی آلات، کمبل اور خیمے شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج پیر کو لبنان کی مدد کے لیے دوسرا سعودی طیارہ ریاض سے  بیروت روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت پر لبنانی متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل قائم ہوگیا ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت روانہ ہونے والے طیارے میں 40 ٹن امدادی سامان ہے۔
امدادی سامان میں خشک راشن، ادویہ، طبی آلات، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔
 

شیئر: