Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے کئی علاقے جمعے تک بارش کی زد میں رہیں گے

ژالہ باری اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کئی علاقوں میں جمعے تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا ’مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان اور نجران کے کئی علاقے درمیانے درجے سے تیز بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
اس کے ساتھ گردو غبار، ژالہ باری اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
الشرقیہ اور ریاض ریجن کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش، ژالہ باری، گرد وغبار اور ساحلوں پر اونچی لہریں اٹھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

شیئر: