Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی غوطہ خور جوڑے کی سمندر کی گہرائی میں منگنی

عرب روایات کے مطابق مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی غوطہ خور جوڑے حسن ابو العلا اور یاسمین دفتر دار نے بحیرہ احمر میں سمندر کی گہرائی میں اپنی منگنی کی رسم ادا کی۔
 جوڑے نے منگنی کو یادگار اور منفرد بنانے کےلیے ایک زیرآب پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔ 
العربیہ کے مطابق اس موقع پر ان کے دوستوں نے عرب روایات کے مطابق مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔
سعودی جوڑے کی منفرد انداز میں منگنی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر: