Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مملکت میں ٹریفک کے نئے قوانین کا اجرا

 سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر 100سے 10ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کے 7چارٹ جاری کردیئے گئے۔ سگنل توڑنے ، بغیر نمبر پلیٹ یا غیر قانونی پلیٹ کی گاڑی چلانے جیسی خلاف ورزیوں پر 3تا 6ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ گاڑیوں کی شناخت والی نشانیاں مٹانے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔حادثے کے دوران زخمیوں کی مدد نہ کرنے کی صورت میں 10ہزار ریال جرمانہ یا 3ماہ قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور ہارن کے غلط استعمال پر بھی جرمانے ہونگے۔(تفصیلی خبر پیر کو اردونیوز میں صفحہ 2پر دیکھیں)

شیئر: