Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

باحہ ریجن میں مساجد کی دیکھ بھال کے منصوبوں کےلیے 42 ملین ریال

وزیر اسلامی امور نے شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے الباحہ ریجن میں جامع مساجد کی ترمیم و اصلاح کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تعمیراتی و اصلاحی منصوبوں کی مجموعی مالیت 42 ملین ریال ہے جن میں ریجن کی 100 فیصد جامع مساجد اور 66 فیصد عام مساجد کو منتخب کیا گیا ہے۔
وزیر اسلامی امور نے شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا جس کے تحت ریجن کی جامع مساجد اور عام مساجد کے اطراف میں پودے لگائے جائیں گے۔
شجر کاری مہم کے تحت آئندہ 3 برسوں میں مساجد کے باہر 50 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد سبزے کا فروغ ہے تاکہ ماحول کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کیا جاسکے۔
آل الشیخ نے ریجن میں رضاکارانہ مہم کا بھی آغاز کیا جس کے تحت دینی، فنی، سماجی، ماحولیاتی، ابلاغی اور ثقافتی کاموں کے لیے 5 ہزار سے زائد منصوبے تیار کیے گئے۔

شیئر: