کویت میں ذاتی مفاد کے حصول پر سابق وزیر کو 4 سال قید
’بلدیہ اور صنعت کے شعبوں کو ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت کی متعلقہ عدالت نے منصب کا ناجائز استعمال اور ذاتی مفادات کے حصول کا الزام ثابت ہونے پر سابق وزیر کو 4 سال قید اور 4 لاکھ کویتی دینار کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ عدالت نے کہا ہے کہ ’أمور خدمت و أمور پارلیمنٹ کےسابق وزیر مبارک الخریص نے اپنی وزارت کے دوران منصب کا ناجائز طور پر استعمال کیا ہے‘۔
’اپنے منصب سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بلدیہ اور صنعت کے شعبوں کو ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کیا ہے‘۔
’اپنی اراضی کی قیمت بڑھانے کے لیے بلدیہ سے منصوبے کروائے اور اس مقصد کے لیے رشوت کا استعمال کیا ہے‘۔
’عدالت میں شواہد اور ثبوت کے بعد الزامات درست ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے‘۔