Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

کنگ سلمان سینٹر پاکستان میں امدادی مہمات کے لیے معاہدے کرے گا

’معاہدوں پر دستخط سعودی سفیر اور پاکستانی حکام کی موجودگی میں ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کل منگل کو پاکستان میں امدادی مہمات کے لیے متعدد اداروں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معاہدوں پر دستخط اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی حکام کی موجودگی میں ہوگی۔
معاہدوں پر دستخط کے موقع پر پاکستان میں کام کرنے والے امدادی اداروں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ معاہدوں کے مطابق پاکستان کے متعدد پسماندہ علاقوں میں طے شدہ منصوبے کے مطابق امدادی مہمات چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر نے 2015 سے متعدد ممالک میں امدادی مہمات چلا رکھی ہیں جن کی بدولت اب وہ عالمی امدادی ادارے کے طور پر متعارف ہوگیا ہے۔
 

شیئر: