Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

علی امین گنڈا پور کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ہوا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ہوا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین کی جانب سے 26 گھنٹے سے زیادہ مبینہ گمشدگی کے بعد اچانک کے پی اسمبلی میں سامنے آنے اور خطاب کے بعد اپنے ردعمل میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بتایا جائے کہ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے کہاں تھے؟
وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ جھوٹے لوگ ہیں اور ان سے لوگ جمع نہیں ہوئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر پشاور جا پہنچے۔
عطا تارڑ نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جو پچھلے 24 گھنٹوں سے جو کہانی گھڑ رہی  تھی کہ وزیراعلی کو ایجنسیوں کے اغوا کیا وہ جھوٹ ثابت ہوا۔
 وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ’تحریک انتشار‘ کا چہرہ پوری قوم کے سامنے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی مین گنڈاپور ایک غیر ذمہ دار شخص ہیں۔  
قبل ازیں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہی تھے لیکن پولیس انہیں ڈھونڈ نہیں سکی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’یہ سوچ رہے تھے کہ ہم ڈی چوک نہیں پہنچ سکتے لیکن ہم پہنچے ہیں اور وہیں پہنچے ہیں جہاں کا کہا تھا۔ ہم نے راستے میں ایک ایک کلومیٹر کے اوپر ٹرالے، کنٹینر اور بڑے بڑے کھڈے دیکھے، اور ہزاروں شیل تھے، پھر کیا ہوا، ہم نے کیوںکہ دھرنا نہیں دینا تھا صرف احتجاج تھا تو ہم نے ڈھائی گھنٹے کے بعد سوچا کیونکہ فرنٹ پر آ چکے ہیں اور لڑائی شروع ہو چکی ہے تو خدانخواستہ نقصان نہ ہو جائے۔‘
 

شیئر: