Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے سکولوں میں ٹیچر ڈے منایا گیا

وزارت تعلیم کے دفتر میں سعودی اور چینی ٹیچروں کی شرکت سے ٹیچر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تعلیم کی سرپرستی میں آج اتوار کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ٹیچر ڈے منایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  وزارت تعلیم نے اپنے صدر دفتر ریاض میں کل ہفتے کو سعودی اور چینی ٹیچروں کی شرکت سے ٹیچر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
تقریب کے دوران وزارت تعلیم کے مختلف دفاتر کے سربراہوں نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبہ میں ٹیچر کے احترام کا شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔
تقریب سے چینی ٹیچر ژانگ زوئی نے خطاب کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور تمام طلبہ کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کی ۔
ٹیچر ڈے کی مناسبت سے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ اپنے ٹیچروں کو تحائف پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: