Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

دبئی میں جائے حادثہ سے فرار پر ایشیائی ڈرائیور پر 20 ہزار درہم جرمانہ

ڈرائیور نے گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہیں رکھا (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کی کورٹ آف اپیل نے ایشیائی ڈرائیور کی قید کی سزا کو 20 ہزار درہم جرمانے میں تبدیل کردیا جبکہ 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
کورٹ آف اپیل نے ایشیائی ڈرائیور کی امارات سے بیدخلی کے فیصلے کو کالعدم کردیا۔
الامارات الیوم کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ ایشیائی ڈرائیور نے گاڑی چلانے کے دوران گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہیں رکھا اور دوران ڈرائیونگ لاپرواہی کی اور گاڑی ایک دوسری کار سے ٹکرا دیے بعد ازاں جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔
ابتدائی عدالت نے شواہد کی موجودگی میں ایشیائی ڈرائیور کو ایک ماہ قید، امارات سے بے دخلی اور ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کی سزا سنائی۔
ایشیائی ڈرائیور نےعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پر کورٹ آف اپیل نے قید کی سزا کو 20 ہزار درہم جرمانے میں تبدیل کردیا جبکہ بیدخلی کے فیصلے کو منسوخ کردیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: