Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پانامہ کیس،جے آئی ٹی تیسری رپورٹ آج جمع کرائے گی

اسلام آباد...پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی جمعرات کو تیسری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں تیسری کار کردگی رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ د ریں اثناءپیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک جمعہ 23 جون کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو ہفتہ 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے 7 جولائی کو جے آئی ٹی کے 60 دن مکمل ہو جائیں گے ۔

 

شیئر: