Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

سعودی قیادت کا نیپال میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس

’سعودی قیادت نے نیپالی صدر رام چندرا پاوٹیل کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیپال میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے نیپالی صدر رام چندرا پاوٹیل کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے نیپالی صدر کو اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں تباہ کن سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی افسوسناک اطلاع پر دکھ ہوا ہے‘۔
’ہم اس غم میں آپ کے برابر کے شریک ہیں اور متوفین کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور لاپتہ ہونے والوں کی بازیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
 

شیئر: