Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

اردن کی فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

اردن میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے دو افرد معمولی زخمی ہوئے ہیں
 اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا کہ ’منگل کی رات ایران کی جانب سے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد اردن کی فضائی حدود کو ایئر ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
اس سے قبل اردن کے سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن ( سی اے آر سی) نے خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کو تمام ایئرٹریفک کےلیے ’عارضی طور‘ پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر رساں ادارے پیٹرا کے مطابق اردن کی آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ کا کہنا ہے’ ملک کی سلامتی اور استحکام کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلیے تمام یونٹس اور فارمیشنز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے‘۔
’جنرل کمانڈ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ملک کی سکیورٹی کےلیے سرحدوں پر فرنٹ لائن یونٹس کی مدد کےلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے’ آرمڈ فورسز کے تمام یونٹس اور فارمشنز ہمیشہ آپریشنل، تربیتی اور لاجسٹک تیاریوں کی اعلی سطح پر ہوتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے‘۔
علاوہ ازیں اردن کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا’ البلقا، الزرقا، مادبا اور الکرک کے علاقوں میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے دو افرد معمولی زخمی ہوئے ہیں‘۔

شیئر: