Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 06 اگست ، 2025 | Wednesday , August   06, 2025
بدھ ، 06 اگست ، 2025 | Wednesday , August   06, 2025

تل ابیب کے ریلوے سٹیشن میں فائرنگ سے کئی افراد زخمی

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک کے معاشی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ٹی وی فوٹیجز میں مسلح افراد کو لائٹ ریل سٹیشن سے باہر نکل کر فائر کرتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم  از کم چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی ایم ڈی اے ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے شام سات بج کر ایک منٹ پر فائرنگ کی رپورٹ وصول کی۔
ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس کے طبی عملے نے موقع پر ہی کئی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمی میں سے کئی ایک بے ہوش تھے۔

شیئر: