Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی عرب کو لبنان کی صورتحال پر گہری تشویش، امداد فراہم کرنے کی ہدایت

لبنان کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کے ساتھ نظر ہے (فوٹو: اے پی)
سعودی قیادت نے لبنان کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی قیادت نے لبنانی عوام کو فوری میڈیکل اور ریلیف ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ مشکل حالا ت میں ان کی مدد کی جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق وزرات خارجہ سے جاری بیان میں سعودی عرب نے لبنانی عوام کےلیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا اور ان پر پڑنے والے انسانی اثرات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں سعودی عرب نے خطے میں مزید تنازعات اور سانحات کو روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علاقائی امن وسلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

شیئر: