Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

مصر میں سعودی تاجر کے قتل میں ولا کا گارڈ ملوث نکلا

سعودی تاجر نے گارڈ کو نیا موبائول فون اور رقم بطور انعام بھی دی تھی (فوٹو: عاجل)
مصری پولیس کا کہنا ہے کہ’ سعودی تاجر عبداللہ علیان الحربی کے شبے میں ولا کے گارڈ کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
سبق نیوز نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ قاھرہ کی نئی آبادی میں سعودی تاجر کے ولا کے  گارڈ پر قتل کا شبہ کیا جارہا ہے جو واردات کے بعد سے غائب ہے۔
قاھرہ کی ریجنل پولیس کو گزشتہ جمعرات کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ولا میں نعش موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا جو ٹکڑوں کی حالت میں تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نعش سعودی تاجر کی تھی جسے قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کیے گئے اور مختلف پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر دفتا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے ولا سے نقدی، زیورات، پانچ قیمتی گھڑیاں اوربینک کارڈز بھی غائب ہیں۔
العربیہ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے’ قتل کی تحقیقات کےلیے خصوصی سکیورٹی ٹیم تشکیل دی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں اور ملزم کی جانب سے مسروقہ ویزا کارڈ استعمال کیے جانے سے کیس سلجھانے میں مدد ملی‘۔
ذرائع کا کہنا ہے’ سعودی تاجر نے گارڈ کو نیا موبائول فون اور رقم بطور انعام بھی دی تھی‘۔

شیئر: