Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کوریا، ڈنمارک اور سینیگال کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر جنوبی کوریا کے ہم منصب چوتائی یول نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور کوریا کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر خارجہ سے ڈنمارک کے ہم منصب لارس لوکے راسموسن اور سینیگال کی وزیر خارجہ یاسین فال نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ اورکثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل بھی موجود تھے۔

شیئر: