Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور آذربائیجان میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے سے استثنی دینے کا معاہدہ

سعودی وزیر خارجہ اور ان کے ہم منصب نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیرا موف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان سفارتی، خصوصی اور سروس پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے استثنی د ینے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی  صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل بھی موجود تھے۔

شیئر: