Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کی اذان بیک وقت ہوگی

’موسمی تبدیلی کی وجہ سے مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کے اوقات ایک ہی ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی اذانیں بیک وقت دی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے ان دونوں میں مکہ اور مدینہ میں تمام نمازوں کے أوقات ایک ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جمعہ کے بعد آئندہ کئی دنوں تک مغرب اور عشا کی اذانیں دونوں مقدس شہروں میں بیک وقت  دی جائیں گے‘۔
’موسمی تغیر کے بعدپھر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اذان کے أوقات میں معمول کے مطابق تبدیلی آئے گی‘۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عام طور 10 منٹ تک کے فرق سے اذان دی جاتی ہے۔

شیئر: