Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نیویارک میں جی سی سی، امریکہ کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کا اجلاس

غزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر جی سی سی، امریکہ کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں خلیج تعاون کونسل اور امریکہ کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور خاص طور پرغزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزارت خارجہ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی اور دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔

شیئر: