Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض فیسٹیول میں عرب ماہر فلکیات مریم الاسطرلابی کو خراج تحسین

آسطرو لیبز کی موجد نے اسلامی تاریخ کی قابل ذکر خواتین میں سنہری حروف سے نام لکھوایا۔
ریاض میں کنگ سلمان سائنس اویوسس کے زیر اہتمام سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ آرٹ اینڈ میتھ (STEAM) فیسٹیول میں عرب سائنسدان مریم الاسطرلابی اور  مملکت کی خواتین کی اہم خدمات کو  خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’فن کیمسٹری‘ کے زیرعنوان 30 ستمبر تک جاری رہنے  والے اس سائنسی فیسٹیول کا مقصد مملکت کے نوجوان طبقے میں فخر کا احساس پیدا کرنا ہے۔
سٹیم فیسٹیول میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں عرب خواتین کی خدمات کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور خواتین کو سائنس و ٹیکنالوجی میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔
مریم الاسطرلابی نے سائنس کے میدان میں بالعموم اور شعبہ فلکیات میں بالخصوص نمایاں خدمات انجام دے کر اسلامی تاریخ کی قابل ذکر خواتین میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوایا، انہوں نے فلکیاتی امور سے متعلق ایسا آلہ ایجاد کیا جو آج بھی ان کے نام سے جانا جاتا ہے۔
خاتون مسلمان سائنسدان نے قدیم زمانے میں ستاروں کی نقل و حرکت کی بنیاد پر مقامات کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے’ ایسٹرو لیبز‘ سے متعلق آلات تیار کرنے میں اپنی ایجاد کے حوالے سے شہرت حاصل کی۔

’ آسطرو لیبز‘   ایسا آلہ ہے جو  سمندری نیویگیشن میں  استعمال ہوتا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

10ویں صدی عیسوی کے آخر میں ہمدانی خاندان سے تعلق رکھنے والی ماہر فلکیات مریم الاسطرلابی نے فلکیات اور انجینئرنگ کے شعبے میں شہرت حاصل کی۔
ستاروں سے متعلق جاننے کے لیے’ آسطرو لیبز‘  ایک ایسا قطب نما ہے جو نئے راستوں کو تلاش کرنے کے لیے سمندری نیویگیشن میں بھی استعمال کیا جاتا تھا اور نماز کے اوقات کے علاوہ قبلے کی سمت کا تعین کرنے میں بھی مدد کرتا تھا۔
’آسطرو لیبز‘ سائز اور ڈیزائن میں مختلف ہوتے ہیں جن میں سے کچھ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ عام گھڑیوں کی ایجاد سے قبل جیبی گھڑی کی طرح سائنسدان اسے اپنے ساتھ رکھتے تھے۔

مریم الاسطرلابی کا نام فلکیات کے شعبے میں اہم حیثیت سے مانا جاتا ہے۔ فوٹو واس

ایسٹرو لیبز، درحقیقت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے انضمام کی علامات ہیں، جنہیں STEAM کی اصطلاح میں جاناجاتا ہے۔
مریم الاسطرلابی کی وفات کے صدیوں بعد (ان کی وفات کی صحیح تاریخ کا ذکر نہیں ملتا) عرب خاتون سائنسدان کا نام فلکیات کے شعبے میں اہم حیثیت سے مانا جاتا ہے۔
امریکہ کے ماہر فلکیات ہنری ای ہولٹ نے 1990 میں مریم الاسطرلابی کو ان کے ایک سیارچے کا نام دے کر اعزاز بخشا ہے جو سائنسدان نے پالومر فلکیاتی تحقیقی رصدگاہ سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں دریافت کیا۔
 

شیئر: