Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دبئی میں چارسکیورٹی گارڈز کو تمغہ جرات سے نوازا گیا

گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں چار سکیورٹی گارڈز کی مثالی کاوش پر تمغہ جرات سے نوازا گیا۔
سکیورٹی گارڈز نے ہمت اور معاملہ فہمی کا ثبوت دیتے ہوئے گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں شیخ زاید شاہراہ پر واقع ایک ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
سکیورٹی گارڈز نے گاڑی سے آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے تو کسی تاخیر کے بغیر اس کی اطلاع ہوٹل انتظامیہ کو دی۔
اسی دوران وہاں مزید تین سکیورٹی کارکن پہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ گاڑی کی آگ بجھانے کی کارروائی میں بھرپور حصہ لیا بلکہ دیگر گاڑیوں کو بھی وہاں سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سکیورٹی گارڈز کے اس بہادرانہ اقدام پر ہوٹل انتظامیہ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت دبئی کے ادارے ’سکیورٹی انڈسٹری ریگولیٹری ایجنسی‘ کو اس کارنامے سے مطلع کیا جس پر ایجنسی کی جانب سے مثالی خدمات پر انہیں تمغہ بہادری سے نوازا گیا۔

شیئر: