Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی اور الجزائری وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنگ بندی کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے برادر فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی  اشتعال انگیزی اور مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: