Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

بحیرہ احمر میں نایاب مچھلی کا انکشاف

’یہ انتہائی نایاب مچھلی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بحیرہ احمر میں ابھی تک اس کی موجودگی کا انکشاف نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
واشنگٹن یورنیوسٹی اور کنگ عبد اللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بحیرہ احمر میں نایاب قسم کی بونی مچھلی کا انکشاف کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نایاب مچھلی  کی لمبائی دو سینٹی میٹر سے کچھ کم ہے اور یہ جزائر فرسان کے قریب پائی گئی ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’نایاب مچھلی شکاری ہے اور اپنے چھوٹے  کیڑے مکوڑوں کا شکار کرتی ہے‘۔
’مچھلی کا رنگ چمکدار سرخ ہے اور یہ ماحول سے ہم ہم آہنگ ہے جس کی مدد سے وہ دشمن کے حملوں سے چھپ سکتی ہے‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’یہ انتہائی نایاب مچھلی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بحیرہ احمر میں ابھی تک اس کی موجودگی کا انکشاف نہیں ہوا‘۔

شیئر: