Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

سعودی قیادت نے جزائر قمر کے صدر پر حملے کی مذمت کردی

’سعودی قیادت نے  جزائر قمر کے صدر کرنل عثمان غزالی کو مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جزائر قمر کے صدر کرنل عثمان غزالی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے  جزائر قمر کے صدر کرنل عثمان غزالی کو مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے جزائر قمر کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں مذموم حملے کی اطلاع ملی ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے جزائر قمر کے صدر کو کہا ہے کہ ’سعودی عرب تشدد کی ہر شکل و صورت کی مذمت کرتا ہے‘۔
سعودی قیادت نے جزائر قمر کے صدر کے لیے صحت و عافیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: