Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر صنعت سے برطانوی وزیر مملکت برائے تجارت کی ملاقات

’سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر صنعت و معدنی ذخائر بندر بن ابراہیم الخریف سے برطانوی وزیر مملکت برائے تجارت جوناتھن رنولڈ نے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی اور برطانوی وزرا نے صنعتی اور مائنگ کے شعبے میں تجربات کے تبادلے اور دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے لیے مواقع کی فراہمی پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیر صنعت انجینئر خالد المدیفر بھی موجود تھے۔

شیئر: