سعودی وزارت صحت کی تفتیشی ٹیم نے تبوک ریجن میں پیشہ ورانہ امور کی خلاف ورزی پر ایک غیرملکی ڈینٹسٹ کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ’جنرل ڈینٹسٹ کو یہ اجازت نہیں کہ وہ ڈینٹل سرجن کے امور انجام دے جن میں ڈینٹل امپلانٹ (مصنوعی دانتوں کو سکروسے لگانا) شامل ہے‘۔
امورصحت کے قانون کی شق نمبر 28 کے تحت جنرل ڈینٹسٹ کو خلاف ورزی کرنے پر قید و جرمانے کی سزا مقرر ہے کیونکہ یہ کام مقررہ سرجن ہی انجام دے سکتا ہے۔
زیر حراست ڈینٹسٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی پیشہ ورانہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے ڈینٹل امپلانٹ کیا جس پر وزارت صحت نے اس کے خلاف کارروائی کی۔