Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تجارتی پردہ پوشی کے الزام میں غیرملکی کارکنان گرفتار

تجارتی پردہ پوشی کی ٹیموں نے غیرملکی کارکن کی نگرانی کی(فوٹو سکرین شاٹ: الاخباریہ)
سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیموں نے تجارتی پردہ پوشی کےالزام میں عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
سبق نیوز کے مطابق تجارتی پردہ پوشی کی ٹیموں نے ایک غیرملکی کارکن کی نگرانی کی جس کے بینک اکاونٹ میں رقوم کی لین دین کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا۔
قانون نافذ کرنے والی ٹیموں نے فرضی کمپنی کے بارے میں تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ کمپنی کا وجود صرف کاغذات میں تھا اس کا کوئی آفس وغیرہ نہیں تھا۔
تفتیشی ٹیموں نے تجارتی پردہ پوشی کرنے پر غیرملکی کارکنوں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں ان سے مزید تفتیش کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: