Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض میں اجتماعی جھگڑے میں ملوث 12 افراد گرفتار

’مذکورہ افراد کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے پبلک مقام پر اجتماعی جھگڑے میں ملوث 12 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان شامی تارکین ہیں‘۔
ریاض پولیس نے محکمہ امن عامہ کے ایکس پر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی‘۔
’ویڈیو کی بنا پر ملوث افراد کی شناخت کی گئی اور انہیں ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: