Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی آرامکو کے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے

آرامکو کا کہنا ہے باہمی تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کے خواہاں ہیں ( فوٹو: اخبار24)
سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کا کہنا ہے’ چینی وزیر اعظم  کے دورہ مملکت کے موقع پر چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق آرمکو نے پیٹرول کیمیکل کی رونگ شن کمپنی کے ساتھ ترقیاتی فریم ورک کے معاہدے پر ابتدائی دستاویزات جبکہ ہینگلی گروپ کمپنی کے ساتھ اسٹراٹیجک تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔
 آرامکو کے شعبہ ریفائننگ اینڈ کیمیکل کے صدر محمد القحطانی بتایا ’کیے جانے والے معاہدے چینی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون پیدا کرنے اور طویل المدتی مشترکہ مفادات کے حوالے سے اہم ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا’ ریفائننگ کیمیکلز اورمارکیٹنگ کے شعبے کے حوالے سے چین کا شمار عالمی ترقی کی حکمت عملی مرتب کرنے والے اہم ملک میں ہوتا ہے‘۔
اس حوالے سے ہم اس اہم مارکیٹ میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے باہمی تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا ’ یہ معاہدے ریفائننگ اور مارکیٹنگ میں اپنے اہداف کو نمایاں کرنے اور ترقی دینے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں‘۔

شیئر: