Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات

ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف جی سی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض آئے ہوئے ہیں۔
ولی عہد اور روسی وزیر خارجہ نے روس-یوکرین بحران کے حل کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بھی بات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا اور عالمی امن و استحکام کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔

شیئر: