جنوبی چینی صوبہ گوانگ ژہو کے 3شہروں کی بندرگاہوں پر روبوٹ کسٹمز آفیسرز نے کا م شروع کر دیا ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی طرز پر کام کرنے والے یہ رو بوٹ سوچنے سمجھنے کی اپنی نوعیت کی شاندار ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ژیاﺅ ہائی نامی یہ روبوٹس سننے، بات چیت کر نے، دیکھنے، سیکھنے اور چلنے پھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسٹمز سے متعلقہ امور اور اعدادوشمار اور معلوماتی مواد سے لیس یہ روبوٹ 28 مختلف زبانوں میں سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں تاہم یہ روبوٹ کسٹم سے متعلقہ چند مسائل حل نہیں کر سکتے ۔ چینی کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ وہ ان کسٹمز روبوٹس کو کسٹمز کی ہاٹ لائن سے منسلک کریں گے ۔