Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

سعودی گیمز کا مشعل طائف پہنچ گیا

سعودی گیمز کا مشعل طائف پہنچ گیا جہاں اونٹوں کی دوڑ کے میدان میں عوام استقبال کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں اونٹوں کی دوڑ ولی عہد کی کپ پر جاری ہے ۔
اونٹوں کی دوڑ کے میدان میں استقبالیہ تقریب کی صدارت سعودی اولمپک کمیٹی اور اونٹوں کی دوڑ کے مسابقے کے سربراہ شہزادہ فہد بن جلوی بن مساعد نے کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جس کا مشعل تمام شہروں میں لے جایا جارہا ہے اور اس کا عوامی استقبال ہو رہا ہے۔
اونٹوں کی دوڑ کے میدان سکیٹنگ کی کھلاڑی شریفہ السدیری نے مشعل اٹھا رکھا تھا جنہوں نے مشعل شہزادہ فہد بن جلوی کے حوالے کی۔

خیال رہے کہ طائف میں تیسری مرتبہ ولی عہد کے کپ پر اونٹوں کی دوڑ جاری ہے جو مسابقے کے ساتھ ثقافتی سرگرمی بھی ہے اور جس میں ملک بھر سے شائقین شرکت کرتے ہیں۔

شیئر: