Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سرفراز احمد

  کراچی...پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کا آﺅٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ نجی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہٹورنامنٹ جیتنا ہمارا ہدف تھا تمام تر مشکلات کے باوجود اس کے حصول میں کامیاب رہے جو بڑا اعزاز ہے ۔کپتان نے کہا کہ کوہلی ہندوستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے،کوہلی کو آوٹ کیا تو لگا کہ میچ 60 فیصد ہمارے ہاتھ میں آ گیا سابق کپتان دھونی کے آوٹ ہو نے پر کامیابی کا یقین ہو گیا تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہ کہا کہ گراونڈ میں کھیل کے معاملے میںکسی مخالف کھلاڑی سے کوئی سمجھوتہ نہیں لیکن میدان سے باہرہندوستانی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

 

شیئر: