Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب میں سامسنگ پے سروس فراہم کی جائے گی

’سامسنگ صارفین ’Samsung Wallet‘ کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے ’Samsung Pay‘ سروس کی فراہمی کے لیے سامسنگ کمپنی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
ریاض میں فنٹچ 24 کانفرنس کے ضمن میں ہونے والا معاہدہ سال رواں کی آخر تک فعال ہوگا۔
سامانے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں وژن 2030 پر عمل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کو وسعت دی جارہی ہے‘۔
’معاہدے کے تحت سامسنگ صارفین ’Samsung Wallet‘ کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکتے ہیں‘۔
سامانے کہا ہے کہ ’ملک کو کیش فری اور تجارتی اداروں کے علاوہ افراد کو ڈیجیٹل مالی معاملات کی طرف راغب کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔

شیئر: