Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اماراتی صدر کا جیل میں قید بنگلہ دیشی مظاہرین کے لیے معافی کا اعلان

فیصلے میں سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے (فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اُن بنگلہ دیشی شہریوں کو معاف کر دیا ہے جنہیں جولائی میں ایک احتجاج کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم دیا ہے جو گذشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔‘
اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
 اٹارنی جنرل نے متحدہ عرب امارات کے تمام باشندوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ رائے کے اظہار کا حق ریاست اور اس کے قانونی فریم ورک کے ذریعے محفوظ ہے۔

شیئر: