Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مسئلہ کشمیر پر جلد پیش رفت ہو سکتی ہے،امریکہ

  نیوریارک... ٹرمپ انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر جلد پیش رفت کا عندیہ دیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیدار گیری کوہن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاک ،ہند کشیدگی پر متفکر ہے ۔دونوں ممالک کے درمیاں کشیدگی سے خطے میں طاقت کا توازن بھی خطرے میں پڑجاتا ہے ۔یہ صورتحال پورے برصغیر کیلئے ناقابل برداشت ہو گی ۔گیری کوہن نے انکشاف کیا کہ پاک وہند مسئلہ کشمیر پر پیش رفت پر آمادہ ہورہے ہیں ۔امریکی کوششیں جاری ہیں ۔ واشنگٹن اب تنازع کے حل میںسرگرم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔اقوام متحدہ بھی کافی حد تک متحرک ہوگیا ۔انہوںنے کہا پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات ہیں ۔ امریکہ نے دونوں ممالک کی قیادت کو اعتماد میں لے لیا ۔کشمیر سمیت تمام باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی بحالی کو یقینی بنا کر خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات کو کم کریں گے ۔

 

شیئر: