Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے ویتنام کو یوم آزادی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے ویٹنام کے صدر جنرل ٹولام کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویتنام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ویتنام کے صدر جنرل ٹولام کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے ویتنام کی حکومت اور عوام  کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے  اپنے مکتوب میں ویتنام کے لیے مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: