Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’غیریقینی موسمی صورتحال‘ مدینہ منورہ میں اتوار کو سکول بند رہیں گے

سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں محکہ تعلیم مدینہ منورہ  نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث اتوار یکم ستمبر کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار 24 نے نے محکمہ تعلیم  کے حوالے سے بتایا اتوار کو مدینہ منورہ، الحناکیہ اور وادی الفرع میں  کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے مدینہ منورہ ریجن میں اتوار کی صبح شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شیئر: