Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

’افغانی تارک وطن عبد القیوم شینواری کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے پر ایک غیر ملکی کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’افغانی تارک وطن عبد القیوم شینواری کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
’اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہوا اور فساد فی الأرض پھیلانے کے باعث عدالت نے اسے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کی فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص پر آج ہفتے کو مکہ مکرمہ سزا نافذ کردی گئی ہے‘۔
 

شیئر: