Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں موسم خزاں کا آغاز اتوار سے ہوگا

ستمبر کے وسط تک درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے (فائل فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’موسمیاتی اعتبار سے اتوار کو مملکت میں خزان کا پہلا دن ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق ترجمان نے کہا ’خزاں، بارش کا موسم ہے جس میں تیزی سے اتار چڑھاو دیکھنے میں آتا ہے‘۔
 قومی مرکز اس سال موسم خزاں کی خصوصیات کے حوالے سے جلد تفیصلی رپورٹ جاری کرے گا۔
واضح رہے موسم گرما ستمبر کے آغاز میں ختم ہوجاتا ہے تاہم اس سال ستمبر کے وسط تک درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

شیئر: