Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے باعث مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 ہلاک

سوشل میڈیا پر مقامی افراد نے ملبے سے لاشیں نکالنے کی ویڈیوز شیئر کیں۔ فائل فوٹو: سکرین گریب
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے دوران ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 12 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں جمعرات اور جمعے کے درمیانی شب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں ایک مکان بھی آ گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑ سے مٹی کا تودہ سرکنے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر میں موجود تمام افراد دب گئے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور چھت تلے دبے افراد کو نکالا جن کی موت ہو چکی تھی۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ اور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پاتراک میں مکان کی چھت تلے دب کر مرنے والوں میں دو خواتین، ایک نوجوان اور 9 بچے شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے خبردار کیا ہے۔
صوبہ سندھ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر چھٹی دی گئی ہے۔

شیئر: