Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ترکیہ اور پولینڈ سے دو شہریوں کی وطن منتقلی

’استنبول سے ایک شہری بچے کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ترکیہ اور پولینڈ میں دو مریض شہریوں کی وطن منتقلی کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ترکیہ میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ’استنبول سے ایک شہری بچے کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا گیا ہے۔‘
’وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں سیاحت کے لیے آیا ہوا تھا۔‘
اسی طرح پولینڈ میں سیاحت کے لیے آنے والے ایک مریض شہری کو بھی وطن منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر بیرون ملک مریض شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فضائی ایمبولینس مہیا کی جاتی ہے۔

شیئر: